تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:37

لاہور: رائے ونڈ سے 64 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ رائے ونڈ سے چونسٹھ کروڑ روپے مالیت کی 92کلو ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مصالحہ جات کے ڈبوں میں ہیروئن پیک کر کے بیرون ملک بھجوائی جاتی تھی۔



لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ لاہور کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔ چھ ملزمان پر مشتمل گینگ بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگل کرتا تھا۔ ملزمان مصالحہ جات کے ڈبوں میں ہیروئن پیک کرکے کنٹینرز کے ذریعے برطانیہ سمگل کرتے اور اب تک پانچ کھیپ بیرون ملک بھجوائی جاچکی ہیں۔



سی سی پی او لاہور نے صدر پولیس کی کارروائی پر ریکوری میں شامل تمام اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے انعام دینے کا علان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.