23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:55
تحریک انصاف کے جلسے میں دہشتگردی کاخطرہ ہے،آئی جی سندھ
اے آر وائی - آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں دہشتگردی کے خطرات ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں پچیس دسمبرکو جلسے کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ جلسے کی سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت دیگر ریجنز سے چھ ہزار پولیس اہلکار اور رینجرز کو طلب کیا جائے گا۔ کراچی میں بینک ڈکیتیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ تاہم وارداتوں کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کررہے ہیں۔