تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:47

سکھر: ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - جیکب آباد سے سکھر آتے ہوئے اغوا ہونے والے دو ڈاکٹرز اظہر علی شاہ اور امتیاز وگن تاحال بازیاب نہ ہو سکے،ڈاکٹروں کاسول اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔



ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی طرف سے جی ایم سی اسپتال کے باہر مغوی ڈاکٹرز کی بازیابی نہ ہونے کے باعث تاحال احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی قیادت ڈاکٹر خودش محمدسوہو کررہے تھے، احتجاج میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی ڈاکٹرزکو جلد از جلد بازیاب کراکے ڈاکٹروں میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.