24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:20
رحیم یارخان : باراتی کی فائرنگ سے دولہا ہلاک
اے آر وائی - رحیم یارخان میں ولیمہ کی تقریب میں باراتی نے فائرنگ کرکے دولہا کو قتل کردیا ۔ پو لیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
موضع کوٹلہ ماہی میں ہونے والی ولیمہ کی تقریب میں دولہا فاروق پر صادق نامی مسلح باراتی نے اچانک فائر کھول دئیے جس سے دولہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول کے والدکا کہنا ہے ملزم کے ساتھ میرے بیٹے کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دولہا کے قتل کے بعد دلہن پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جبکہ دیگر ورثاء کی خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔