26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:6
سرجانی ٹاؤن میں لڑکیوں پرتیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزموں میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ لڑکی کے گھر والے رشتے سےراضی نہیں تھے۔ گزشتہ شام جب لڑکی اپنی دوست کے گھر گئی تو دونوں ملزموں نے تیزاب پھینک دیا۔
لڑکیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں لڑکیوں کے ہاتھ اور چہرے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم کامران کو گرفتار کرلیا۔