تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:8

چیچہ وطنی :والدین مسجدکی سیڑھیوں پرنومولود بچی چھوڑگئے

اے آر وائی - چیچہ وطنی میں والدین دس دن کی بچی مسجد کی سیڑھیو ں پر چھوڑ کر چلے گئے۔ مسجد انتظامیہ نے قر عہ اندازی کرکے بچی بے اولاد جوڑے کو دے دی۔ محلہ گاؤ شالہ وارڈ 19کی مسجد میں نماز فجر کیلئے آنے والے نمازیوں نے سیڑھیوں پر بچی دیکھی تو اسے اٹھاکر مسجد لے گئے۔



لاوارث بچی کی اطلاع پر اسے گود لینے کیلئے لوگ جمع ہوگئے جس پر مسجد انتظامیہ نے قرعہ اندازی کرکے بچی بے اولاد جوڑے کے حوالے کردی۔ بے اولاد جوڑا بچی ملنے پرانتہائی خوش تھا۔ انہوں نے محلے میں مٹھائی تقسیم کی۔ پولیس بچی کے اصل والدین کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.