29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:8
لاہور ، شادی کی تقریب میں باپ کی فائرنگ، بیٹا ہلاک
اے آر وائی - لاہور میں شادی کی تقریب میں باپ کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ بیٹاہلاک ہوگیا۔ گرین ٹاوٴن کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص بسمل طارق نے ہوای فائرنگ کی جس کی زد میں اس کا اپنا ہی بیٹا آگیا۔ اٹھارہ سالہ بیٹے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ شادی والے گھر میں نوجوان کی ہلاکت پر صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملتان روڈ کے رہائشی بسمل طارق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پستول میں گولی پھنس گئی تھی جو نکالتے ہوئے چل گئی۔ وہ بیٹے کی ہلاکت پر شرمندہ ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔