29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:18
کورنگی4 میں بس اسٹاپ کے قریب گیس سلنڈر دھماکا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی چار نمبر میں بس اسٹاپ کے قریب ویلڈنگ کے کیبن میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد کیبن میں آگ لگ گئی جس نے قریبی کیبنز کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث دس کیبنز جل گئے۔ فائر بریگیڈ نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق سلنڈر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ پولیس نے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو خارج از امکان قرار دیا۔