31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:10
لاہور، گھر میں آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق
اے آر وائی - لاہور میں ایمپریس روڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیواہلکاروں کے مطابق کمرے میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے بعد موم بتی جلانے کی وجہ سے آگ لگی جس نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کا والد کانسٹیبل ہے جو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے مکان کو تالا لگا کر جاتا تھا۔ تالے کے باعث کوئی بھی شخص اندر نہیں جاسکا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو تو پالیا مگر اس واقعہ میں چار بچے جن میں سات سالہ فراز ،5سالہ ملائکہ،3سالہ کائنات اور 2سالہ علی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔