31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19
سال نو :کراچی میں آٹھ گھنٹے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
اے آر وائی - سال نو کے موقع پر ممکنہ نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق آج شام آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک ہو گا۔ ڈی آئی جی سائٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کی جائے گی اور سمندر پر فیملیز کو آنے کی اجازت ہو گی تاہم ڈبل سواری پر پابندی ہو گی