31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:1
نوابشاہ: کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم،5 افراد زخمی
اے آر وائی - نوابشاہ کے قریب سکرنڈ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ محمدی ٹاون کے علاقے میں پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جبکہ کوچ کے دو مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ایک خاتون اور ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔