2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:54
پشاور:عشق کی داستان،میاں افتخار لڑکی کی دادرسی کو پہنچ گئے
اے آر وائی - پشاور میں پولیس اہلکار کے عشق میں مبتلا لڑکی نے شادی سے انکار پر تھانے میں ڈیرہ ڈال دیا۔ اے آروائی نیوز کی خبر پر وزیراطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار متاثرہ لڑکی کی داد رسی کو پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
پشاور میں جھنڈا بازار کی رہائشی سولہ سالہ ماریہ تھانہ یکہ توت کے محرر راحت خان کے عشق میں گرفتار ہوگئی۔ دونوں کے درمیان گذشتہ نو ماہ سے افیئر چل رہا تھا۔ آخر کار ماریہ نے تھانے پہنچ کر محرر راحت خان کو شادی کی پیشکش کرہی دی لیکن راحت خان نے انکار کردیا۔
محرر کے انکار پر لڑکی نے تھانے کے باہر خوب احتجاج کیا اور جب راحت خان پھر بھی انکار پر اڑے رہے، تو ماریہ نے صاف صاف کہہ دیا کہ اگر ان کی شادی راحت خان سے نہ ہوئی تو انہیں جینے کا کوئی حق نہیں اور وہ خود سوزی کرلے گی۔