تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:42

کراچی: پولیس نے چار دھشتگرد گرفتار کرلیئے

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے تحریک طالبان پاکستان مہمند اور کراچی کے دو امیروں سمیت چار دھشتگردوں کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹ اور راکٹ برآمد کرلیے ہیں۔



ایڈشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیرشیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے منگوپیر سپارکو روڈ اور سائٹ کے علاقوں سے چار دھشتگردوں عبدلالقیوم محسود، محمد شریف مہمند، حبیب خان محسود اور عثمان محسود کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دو راکٹ، دو کلاشنکوف اور گولیاں برامد کی گئیں۔



عبدالقیوم محسود تحریک طالبان پاکستان کا امیر ہے اور ملزم بیت اللہ محسود کا گن مین بھی رہ چکا ہے اور جنوبی وزیرستان میں فوج اور حساس اداروں کے خلاف سرگرم رہا ہے۔ ملزمان نے کراچی میں 25 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دو ساتھی جو خود کش حملے کے لیئے کراچی میں موجود ہیں ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.