تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:24

کوئٹہ: گیس سے دم گھٹنے کےباعث پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔



پولیس کے مطابق کوئٹہ شہر سے تیئیس کلو میٹر کے فاصلے پر کچلاک کے علاقے کلی خانو میں مولوی رحمت اللہ نامی شخص کے تین بچے کمرے میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ،بارہ سالہ شاکرہ،دس سالہ قاعدہ اور آٹھ سالہ حکمت اللہ کی نعشیں بی ایم سی منتقل کردی گئیں.



دوسرا واقعہ نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ہو اجس میں پینسٹھ سالہ سلمان امیری اور اس کی اہلیہ کمرے میں مردہ پائے گئے،اسپتال پہنچائے جانے پر تصدیق ہوگئی کہ ان دونوں کی موت گیس سےدم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے. ایک ہی رات میں دوواقعات میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.