8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:52
فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملز ملازمین کابرطرفیوں کیخلاف احتجاج
اے آر وائی - فیصل آباد میں مقامی ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین نے جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ بلاک کر دیا ۔
احتجاج کرنے والے ملازمین نےملز انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور برطرف ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں ملازمین کو کسی قسم کی سہولت حاصل نہیں ۔افسران بیس بیس سال سے کام کرنے والے محنت کشوں کو نکال کر اپنے عزیزواقارب کو بھرتی کر رہے ہیں۔