11 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:54
لاہور:قرض واپس مانگنے پر 2افراد قتل
اے آر وائی - لاہور میں بیالیس ہزار روپے کے معاملے پر دو افراد کو سر عام فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔لاہور کے علاقے شاد باگ میں غفور اور صدیق نے امین عرف منا سے بیالیس ہزار روپے کاروباری لین دین میں مانگنے کا تقاضہ کیا تو امین عرف منا نے انہیں سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو قتل کرنے والا امین پہلے بھی اشتہاری رہ چکا ہے۔ ڈی ایس پی مصری شاہ قیصر مشتاق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ رقم کا لین دین سامنے آیا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔