11 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:3
سکھر:زمین کا تنازع ،4 افرادجانیں گنوا بیٹھے، تصفیےکیلئےجرگہ
اے آر وائی - بیس ایکٹر زمین کے تنازع پر چار افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ کھجڑ اور تنیو برادری میں صلح کے لیے جرگہ طلب کرلیا گیا۔ سکھر میں تنیو اور کھجڑبرادری کے درمیان تصفیے کیلیے جرگہ پیر پیرل شاہ راشدی کی سربراہی میں جاری ہے۔
دوسری جانب اصغرراجپوت نامی شخص اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ جرگہ میں پہنچ گیا اور جرگے کے سربراہ سے درخواست کی کہ دونوں برادریاں اس کی زمین پرقبضہ کرنا چاہتی ہیں۔اسے انصاف فراہم کیا جائے۔