تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:22

ماروی میمن کی کراچی آمد،لیگی کارکن آپس میں الجھ پڑے

اے آر وائی - مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد ماروی میمن پہلی بار کراچی آئیں توان کے استقبال کیلئےائیرپورٹ پر کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر لیگی کارکن ایک دوسرے سےالجھ پڑے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر ایک دوسرے سے لڑتے رہے ۔



الگ الگ ٹولیوں میں کارکن ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ ماروی میمن جوں ہی ایئرپورٹ سے باہر آئیں دھکم پیل شروع ہوگئی ۔ مسلم لیگی کارکن ایئرپورٹ سے مسلم لیگ ہاؤس تک ریلی کلی صورت میں پہنچے جہاں تھا اہتمام استقبالیے کا۔



رہنماؤں کی تقاریر کے دوران یہاں بھی کارکن ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے رہے ۔ بعض کارکن احتجاج کرتے رہے ۔ ماروی میمن نے مسلم لیگ ن کو ہی ملک میں تبدیلی لانے والی جماعت قراردے دیا۔ اور کہا کہ سندھ کے حقوق کی ضمانت صرف میاں نواز شریف کے پاس ہے ۔



مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ کے خطاب کے دوران بدنظمی رہی۔ مسلم لیگ ہاؤس کے اندر اور باہر لیگی ہاتھا پائی کے مناظر ریکارڈ کراتے رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.