تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:44

احمد پور شرقیہ : اغوا کی گئی بچی کی لاش دس روز بعد مل گئی

اے آر وائی - احمد پور شرقیہ میں اغوا کی گئی بچی کی لاش دس روز بعد مل گئی۔ سات سال کی آسیہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ اس کی لاش جانور کئی روز تک نوچتے رہے۔ احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے ماموں آرائیں کے رہائشی محنت کش اکبر کی بیٹی آسیہ اسکول پڑھنے کیلئے گھر سے گئی اور واپس نہ آئی۔ دس روز بعد اس کی مسخ شدہ لاش مل گئی۔



پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ جانور کئی روز تک اس کا جسم نوچتے رہے۔ ملزمان بچی کی لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.