12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:53
راولپنڈی: 2 بہنوں کا قاتل گرفتار
اے آر وائی - راولپنڈی میں دو بہنوں کا قاتل گرفتار کرلیا گیا، سفاک قاتل نے نو ماہ پہلے ہاسٹل میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ بیس جون دو ہزار گیارہ۔۔ دوپہر کا وقت راولپنڈی۔۔۔۔نور گرلز ہاسٹل میں دو بہنیں سائرہ اور صائمہ موت کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ اٹک سے تعلق رکھنے والی تین بہنیں عزیز بھٹی روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل کی منتظم تھیں، دن دہاڑے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔۔جرم تھا سائرہ ناز کا رشتہ سے انکار۔۔۔اور نشانے پہ آئیں تینوں بہنیں، جن میں صوبیہ کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا۔
ملزم تو فرار ہوا،،،لیکن انصاف کے لئے چھوٹی بہن ثوبیہ اور والدہ در در کی ٹھوکریں کھاتی اور احتجاج کرتی رہیں۔۔۔ نو ماہ بعد راولپنڈی پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ اب انتظار ہے انصاف کے ترازو کا پلڑا کس طرف جھکتا ہے۔۔۔قاتل تختہ دار تک پہنچے یا غمناک آنکھوں کو انتظار ملے۔