تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:29

جامعہ کراچی: 2 تنظیموں میں تصادم، 5 طلبہ زخمی

اے آر وائی - جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں پانچ طلبا زخمی ہوگئے، یونیورسٹی میں عارضی طورپر معطل کی گئی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔ جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق واقعہ کے فوری بعد انتظامیہ نے موٴثر اقدامات کئے اور رینجرز نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔



جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں تدریس کا سلسلہ بحال ہوگیا ہے۔ جامعہ میں شام کی کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ ترجمان نے طلباء کو جامعہ کراچی میں داخل ہوتے وقت شناختی کارڈز آویزاں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.