12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:11
حالیہ ٹارگٹ کلنگ لسانی فسادات کرانے کی سازش ہے،منظور وسان
اے آر وائی - صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ لسانی فسادات کرانے کی سازش ہے۔ مہاجر صوبے کی چاکنگ کی مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کرائی جائے گی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحرعباسی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مذمتی قرارداد کے بعد دھمکی آمیز پیغامات مل رہے ہی ۔ ایم کیو ایم کے سید سرداراحمد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس معاملے پر خاموش نہیں ہے ہم نے قرارداد کی بھرپور حمایت کی تھی یہ تاثرغلط ہے کہ ایم کیو ایم اس معاملے پر خاموش ہے۔ اجلاس کل صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔