تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:29

لاہور: تنخواہیں نہ ملنے پر جنرل اسپتال کی نرسوں کی ہڑتال

اے آر وائی - لاہور میں پچھلے سال ڈینگی وبا کے دوران بھرتی کی جانے والی جنرل اسپتال کی ستانوے نرسوں نے تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ نرسوں کا موقف ہے سیکریٹری ہیلتھ تنخواہ کےلئے اسپتال انتظامیہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ انتظامیہ ان کا رخ سیکریٹریٹ کی طرف موڑ دیتی ہے۔



نرسوں نے چھ مہینے کی تنخواہوں کا فوری مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیرِاعلی ڈینگی وبا کے دوران ان کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ان کا حق دیں بصورت دیگر ہڑتال کے ساتھ احتجاج بھی کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.