13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:12
لاڑکانہ میں تاوان کیلئے اغوا کئے گئے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد
اے آر وائی - لاڑکانہ میں چار روز پہلے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی۔ بچے کو سفاک قاتلوں نے ایک کمرے میں دفنادیا تھا۔
احمرجتوئی کو لاڑکانہ کی شیخ زید کالونی سے اغوا کیا گیا اور ملزمان نے بچے کے والد کو فون کرکے پینتیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی اطلاع پر فون کالز ٹریپ کرکے ملزمان عبدالغفار بروہی اور علی گل مگسی کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس پی سٹی ندیم قریشی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے بچے کو خاموش رکھنے کیلئے نشہ آور گولیاں دی تھیں جو زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ بعد انہوں نے یارمحمدکالونی کے ایک مکان کے کمرے میں دفنادیا۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کی لاش برآمد کرلی۔لاش چانڈکا میڈیکل کالج میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔