تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:44

ٹیکسلا:جائیداد کا تنازعہ، فائرنگ سے 2 افراد قتل

اے آر وائی - ٹیکسلا میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی اور اس کے داماد کو قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔



پولیس کے مطابق صابر النساء اور اس کا داماد رضوان ٹیکسلا کچہری میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ٹیکسلا چوک میں ملزم وزیر نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس سے صابر النساء اور رضوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی۔



ڈی ایس پی راجہ محفوظ نے اے آر وائی کو بتا یا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب گجر خان میں دو گروپوں میں فا ئرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.