تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:11

کراچی:جامعہ اردو میں تصادم، پتھراؤ سے ایس ایچ او زخمی

اے آر وائی - کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں دو تنظیموں کے تصادم کے بعد مشتعل طلباء نے پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایچ او اور رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔



اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم میں تین طلبہ زخمی ہو گئے جن کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔ تصادم کے بعد یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہو گئے جس کے باعث تدریسی عمل معطل ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.