تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:35

رحیم یارخان :گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں ساس و سالی قتل

اے آر وائی - رحیم یارخان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ساس اور سالی کو قتل کردیا۔ نیازی کالونی میں رب نوازنامی شخص اپنی بیوی صائمہ کومنانے سسرال آیاجہاں اس کی سسرالیوں سے جھگڑا ہواجس پر وہ اپنے بھائی سلمان کے ساتھ دوبارہ سسرال آیااور فائرنگ کرکے ساس کوثر بی بی اورسالی ارم کو قتل کردیا۔



دونوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپیمارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.