تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:44

راجن پور میں رشتے کے تنازعے پر 2 خواتین قتل، حملہ آور فرار

اے آر وائی - راجن پور میں مسلح افراد نے رشتے کے تنازعے پر لڑکی کو اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ بچانے کیلئے آنے والی لڑکی کی بھابھی بھی قتل کردی گئی۔



راجن پور کے نواحی علاقے کو ٹلہ اندرون بستی ہکڑ میں مسلح افراد نے رشتہ دینے سے انکار پر گھر میں گھس کر بائیس سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے قتل کردیا اس دوران بچاوٴ کیلئے آنے والی لڑکی کی بھابھی کو بھی گولیاں مار دی گئیں۔



ملزما ن اسلحہ لہراتے ہو ئے فرار ہو گئے۔ مقتولہ کے بھائی سکندر گو پانگ کے مطابق ان کا بلال اور دیگر ملزمان کیساتھ رشتے کا تنازعہ ہے۔ ملزمان نے اس کے بہنوئی کو بھی اغوا کر رکھا ہے۔پولیس نے چھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.