تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:12

عائشہ احد کی بیٹی کیساتھ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی

اے آر وائی - فلپینو ملازموں کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں حمزہ شہباز شریف کی مبینہ بیوی عائشہ احد ملک اپنی بیٹی کے ہمراہ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔



لاہور میں دہشت گردی کی عدالت میں عائشہ احد ملک کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اب تک فلپینو ملازموں کے اغوا اور تاوان سے متعلق کوئی چیز ثابت نہیں ہوسکی لہذا یہ مقدمہ دہشت گردی کی عدالت کے بجائے عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔



پیشی کے بعد عائشہ احد ملک نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس کی بچی کی عمر دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کی نہیں،اسکول جانے کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے بیٹے ایم این اے حمزہ شہباز شریف کے ایما پر انہیں عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.