تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:44

لاہور: تین سالہ بچہ بازیاب، اغواء کار گرفتار

اے آر وائی - لاہور کینٹ ڈویژن پولیس نے چالیس لاکھ روپے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے تین سالہ بچے کو بازیاب کراکر اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے دس روز قبل چالیس لاکھ روپے تاوان کے لئے تین سالہ بچے ابوذر کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان نے مغوی کے والدین سے تاوان کا ایک لاکھ روپیہ وصول کرلیا ۔



مغوی کے والد کا کہنا تھا کہ اغوا کار اس کا بھانجا ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے موثر حکمت عملی سے اغوا کاروں کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.