تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:4

کراچی:اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا جبکہ صدر میں فائرنگ کے واقع کے بعد پولیس نے عمارت کا سرچ آپریشن کرکے 9 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔



کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ، پہلا واقع ایف بی ایریا کے علاقے بلاک سولہ میں واقع دل کے اسپتال کے باہر ہوا جہان دو اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی جن کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس ہلاک اور فضل اللہ زخمی ہوگیا۔



اس واقع کے دس منٹ بعد تموریہ کے علاقے میں پیپلز چورنگی کے قریب سپاہی ایوب کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔ سپاہی کو سیلنسر لگی ہوئی گولی ماری گئی ۔ سچل کے علاقے میں اے ایس آئی واجد معین کو گھر کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور فرار ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.