تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:54

سکھر میں دو لڑکیاں کاری قرار، پنو عاقل میں خاتون قتل

اے آر وائی - پسند کی شادی جرم بن گیا ۔ سکھر میں من پسند جیون ساتھی کا انتخاب کرنے والی دو لڑکیاں کاری قرار دی گئیں جبکہ پنو عاقل کو قتل کر دیا گیا ۔ حوا کی بیٹیوں پرظلم اور جبر کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لیتا۔ ا سکھر میں والدین کی مرضی کی شادی سے انکار پر دو خواتین کو قاری قرار دے دیا گیا۔ دونوں خواتین تحفظ کیلئے دارالامان پہنچ گئیں خواتین نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کیا ۔



پنو عاقل میں بھی ایک خاتون کو کاری قرار دے کر قتل کردیا گیا ۔۔ خاتون کی لاش کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر پڑی رہی پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی تو کیا کرتی وہ اس قتل کی خبر سے ہی بے خبر رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.