14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 1:3
پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے اہل خانہ کا حملہ
اے آر وائی - لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے اہل خانہ نے ہائیکورٹ کے احاطے میں حملہ کردیا ۔ نو بیاہتا جوڑے نے بڑی مشکل سے جان بچائی ۔لیکن لڑکے والے تھے بہت دل والے۔نہ صرف قائم رہےاپنی زندہ دلی پر بلکہ کیا سماج سے خوب مقابلہ۔
لڑکے کے ساس، سسر، سالیاں اور سالے۔۔جبکہ نندیں اور دیور نے دیا ساس سسر کے ساتھ چوہے اور بلی کی دوڑ کی طرح ہاتھا پائی سے بن گیا لاہور ہائی کورٹ کا احاطہ ایک بھرپور میدان جنگ۔
حجرہ شاہ میں مقیم ریاض اور عاصمہ نے جیسے ہی کی پسندکی شادی تو عاصمہ کے والد نے ریاض پر اغوا کا مقدمہ ہی درج کراڈالا ۔ محبت نبھانے اور شوہر کو بچانےعاصمہ بھی پہنچ گئی ہائی کورٹ۔ گھر والوں کے ہاتھ آیا نادر موقع اور عدالت کے باہر عاصمہ کے والدین بیٹی کو سسرالیوں سے ہاتھ چھڑا کرلے جانے لگے اپنے ساتھ۔ لیکن جیت آخر محبت کی ہوئی اور نوبیاہتا جوڑے عدالتی احاطے میں ہی ایک محفوظ مقام تک پہنچنے میں ہوگئے کامیاب ۔ عاصمہ نے پہلے عدالت اورپھر میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے کی ہے۔