14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 1:36
لاہور : طالبان کے نام پر بھتہ مانگنے والا گرفتار
اے آر وائی - سی آئی اے پولیس لاہور نے تاجروں کو تحریک طالبان کے نام پر تین کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں ایس پی، سی آئی اے ملک لیاقت نے بتایا کہ خضر شہزاد نامی شخص نے مصری شاہ کے تاجر محمد ریحان کو فون کر کے خود کو تحریک طالبان پنجاب کا نمائندہ ظاہر کیا اور تین کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم خضر شہزاد نے تاجروں کو ڈرانےکے لیے ان کے گھر کے باہر کریکر دھماکے بھی کیے ۔