تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:31

کراچی:بھتہ خوری کیخلاف ماربل فیکٹری مالکان کا ہڑتال کا اعلان

اے آر وائی - کراچی منگھوپیر میں ماربل فیکٹری مالکان نے بھتہ خوری کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔ مالکان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے تحفظ فراہم نہ کیا تو فیکٹریاں غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی جائیگی۔



ماربل کنسٹریکٹر مینوفیکچرار ایسوسی ایشن کے رہنما محمد خرم کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ماربل فیکٹری مالکان کو بھتہ کی پرچیاں اور ٹیلی فون کالز موصول ہورہی ہے جس میں لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا جاتا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکی دی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں پر فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں اور اگر حالات برقرار رہے تو مزید کارروبار نہیں کیا جا سکتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.