15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:36
بھتہ مافیا کی کارروائیوں پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش
اے آر وائی - ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں تاجر برادری اور ڈاکٹرز کو بھتہ مافیاکی جانب سے پرچیوں کی تقسیم اورسنگین نتائج کی دھمکیوں پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی بھاری بھتے کی پرچیوں کی تقسیم معمول بن چکی ہے جبکہ پولیس وانتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ سانحہ شیر شاہ کے بعد ایک مرتبہ پھر بھتہ کی پرچیوں کی تقسیم اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بھی بے بس ہو چکی ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کوبھتہ مافیاسے نجات دلائی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔