تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:45

کراچی:ڈکیتی کی دوران مقابلہ میں پولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں برنس روڈ پر ڈکیتی کے دوران پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔



آرام باغ پولیس کے مطابق ڈاکو دکان پر ڈکیتی میں مصروف تھے کہ گشت کرنے والی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جس پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔



مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جو سول اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پستول اور چھینی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.