تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:36

سکھر:نوجوان بلاجوازگرفتاری کےبعد لاپتہ،بوڑھی ماں کی دہائی

اے آر وائی - اوباوڑو میں پولیس نے مبینہ طور پر نوجوان کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کے بعد لاپتہ کردیا۔ بیٹے کی رہائی کیلئے بوڑھی ماں احتجاج پر مجبور ہوگئی۔



سکھر پریس کلب کے سامنے بیٹے کی رہائی کیلئے احتجاج کرنے والی خاتون کمل شر نے بتایا کہ ان کا بیٹا بخت علی پندرہ روز پہلے ڈہرکی جارہا تھا کہ اوباوڑو میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔



ان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اوباڑو شکور لاکھو ان کے بیٹے کی رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ خاتون کے مطابق وہ بہت غریب ہے اور پانچ لاکھ روپے ادا نہیں کرسکتی۔ بوڑھی ماں نے بیٹے کی رہائی کیلئے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.