15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:3
راجن پور ونی کیس:پنچائیت کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمہ درج،
اے آر وائی - راجن پور میں دوکمسن بچیوں کو ونی کرنے کی اے آر وائی نیوز کی خبرپر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کرلیا۔
روجھان کے نواحی علاقے پِچھا بنگلہ میں پسند کی شادی کرنے پر ارشد نامی شخص کی دو کمسن بہنوں نوسالہ انیلہ اور دوسالہ جمیلہ کو پنچایت میں ونی کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا ۔ جس پر بچیوں کی والدہ انہیں کراچی لے آئی جبکہ پنچایت میں شریک افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے پنچایت میں شریک گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تین کوگرفتار کرلیا۔