تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:4

کراچی: گلشن اقبال میں فائرنگ سے5 افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع قائد اعظم کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں کیشدگی پھیل گئی۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ ٹاؤن کی حدود میں قائداعظم کالونی میں واقع سونار کی ایک دکان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔



ایس پی گلشن اقبال سلام شیخ کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھتہ مافیا سرگرم ہے۔ آئے روز دکانوں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ اس بار مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے اور فائرنگ بھی کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.