15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:45
کراچی کو اسلحے سے پاک کیا جائے،شاہی سید
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ وہ اسلحے کی سیاست کے خلاف ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہی سید نے کہاکہ نئی ووٹر لسٹوں اور نئی حد بندیوں میں دھاندلی کی جارہی ہے جسے قبول نہیں کرینگے ۔
سینیٹ کا حلف اٹھانے کےبعد کراچی پہنچنے پر کارکنوں نے شاہی سید کا استقبال کیا۔ شاہی سید نے کہاکہ کراچی میں معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے شہر کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہوگا۔