16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:55
کراچی:فائرنگ سے محسن رضوی زخمی، بیٹا جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں جعفریہ الائنس کے رہنماء محسن رضوی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں ان کی اٹھارہ سالہ بیٹا جاں بحق اور وہ شدید زخمی ہوگئے، واقعے کیخلاف جعفریہ الائنس نے تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔
محسن رضوی ناظم آباد سے گھر جارہے تھے کہ ان کی کار کو پٹیل پاڑہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بیٹا اکمل رضوی زخمی ہوگئے۔ دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کے بیٹے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔
واقعے کیخلاف جعفریہ الائنس نے تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جعفریہ الائنس کے رہنما عباس کمیلی نےکہا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے آئی جی سندھ سے واقعے کی چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔