تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:31

نوشہرہ میں باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

اے آر وائی - گھریلو ناچاقی کی سزا ملی بچوں کو ۔ نوشہرہ میں باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔



سفاک شخص کی طرف سے اپنی ہی کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے کا یہ لرزہ خیز واقعہ نوشہرہ کے علاقہ رسالپور بارہ بانڈہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عالم زیب کا اکثر بیوی کیساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ گھریلو ناچاقی کے دوران ملزم نے آٹھ سالہ صوفیہ اور پانچ سالہ سونیا کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.