تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:14

ساہیوال:دو کمسن بچیوں کوونی کرنےکی کوشش ناکام،8ملزمان گرفتار

اے آر وائی - ساہیوال میں دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکےدو دلہوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتارکرلیا۔



گائوں نور شاہ میں اللہ دادنامی شخص نے تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی پٹھانی بی بی کو اغواء کرکےشادی کرلی تھی۔ جس پر پنچایت نے فیصلہ دیا کہ خاندان کی دو لڑکیوں کی پٹھانی بی بی کے بھائی سے شادی کردی جائے۔



فیصلے پر اللہ داد کی پہلی بیوی سے پانچ سالہ بیٹی جنت اور بھتیجی سات سالہ مسرت کی ونی کے تحت شادی کروائی جار ہی تھی ۔کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا، اور دلہا ظفر ، شاہ بیگ،اور نیک محمد سمیت8 افراد کوگرفتارکرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.