16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:13
خانیوال:جائیداد کاتنازعہ پر چھوٹے نے بڑے بھائی کےکان کاٹ لیے
اے آر وائی - خانیوال میں جائیداد فروخت کرنے سے انکار پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے کان کاٹ دیے۔ ملزم عبدالغفار نے اپنے بڑے بھائی محمد نواز کے کان کاٹنے سے پہلے اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جب اس کا بیٹا بچانے کیلئے آگے بڑھا تو اسے بھی اس پر بھی تشدد کیا۔
عبدالغفار کو غصہ آنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ وراثتی جائیداد فروخت کرنا چاہتا تھا جبکہ بڑا بھائی اس کے حق میں نہیں تھا۔ زخمی باپ بیٹے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔