17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:56
لاڑکانہ: رتو ڈیرو میں دیرینہ دشمنی پر 4 افراد قتل
اے آر وائی - لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرومیں پرانی دشمنی پرمسلح افراد نی فائرنگ کرکے چار افرادکو قتل کردیا۔ محلہ نادر شاہ میں مسلح افرادنے قربان ڈھانی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قربان علی ڈھانی، حسان علی ڈھانی، امداد علی ڈھانی اور شرماں خاتون جاں بحق ہوگئیں،
پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی ہیں اور ملزمان کیخلاف ابتدائی کارروائی جاری ہے جبکہ اب تک مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔