17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:38
چیچہ وطنی:کوچ سے تصادم،موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی،2بچےجاں بحق
اے آر وائی - چیچہ وطنی بورے والا روڈ پرمسافر کوچ کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور دوبچے جاں بحق ہوگئے۔حادثے کےبعد ڈرائیور فرارہوگیا۔
فتح پور تحصیل چشتیاں کا غلام مرتضی اپنی اہلیہ منظوراں اور دوبچوں پانچ سالہ بیٹے اسداور تین سالہ علی حسنین کے ہمراہ فیصل آباد سے آرہا تھاکہ حادثہ پیش آیا ۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس دوگھنٹے تاخیر سے پہنچی۔اس دوران مشتعل دیہاتیوں نے پتھرمارکرکوچ کے شیشے توڑدیئے۔ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل رہی۔