17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:23
رحیم یارخان:کنویں میں گر کر چھہ افراد ہلاک
اے آر وائی - رحیم یارخان کےگھر میں موجود گندے کنویں میں موجود زہریلی گیس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ایک شخص نیم بے ہوش ہے۔
رحیم یارخان کے نواحی علاقے مئومبارک میں گھر میں موجود گندے کنویں میں بارہ سالہ نوید گرگیا جس کو بچانے کے لیے اس کاباپ عثمان اور چچا اترے تو واپس نہ آسکے پھر دوبارہ ان کو بچانے کے خاطر یکے بعد دیگر چار افراد اور اترے اور کوئی بھی واپس نہ آ سکا۔
جاں بحق ہونے والوں میں نوید، عثمان ، عمران، رضوان اور عرفان شامل ہیں،،ہلاک ہونے والوں میں چچا، باپ اور بیٹا اور تین سگے بھائی ہیں۔ ریسکیو نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باہر نکال لیا ہے۔