18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:51
لاہور: ٹریفک حادثے میں کمسن بچی جاں بحق،3افرادزخمی
اے آر وائی - لاہور کے علاقے تاج باغ میں کار اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئےجبکہ دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہو ئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے علی رضا، نسیم بی بی، شہزادی اور پانچ سالہ سونیا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیا جہاں سونیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کے بعد کار سوار فرارہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔