تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:23

کراچی : ناظم آباد میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔



ناظم آباد کی گول مارکیٹ میں چند روز قبل پرچی دی گئی اور پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔ بھتہ نہ دینے پر آج نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے زبیر عرف گڈو نامی دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



واقعے کے خلاف گول مارکیٹ کے تاجروں اور دکانداروں نے ناظم آباد کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردی۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.